تین ہزار کروڑ کے اثاثوں کا مالک کون ہوگا؟ امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اداکار امیتابھ بچن 400 ملین ڈالر یا تین ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی کمائی کا بڑا حصہ برانڈز کی تشہیر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ وہ ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے چھ سے سات کروڑ روپے لیتے ہیں۔

 

 

سلیبرٹی نیٹ ورتھ کے مطابق امیتابھ بچن کے اثاثوں کا تخمینہ 400 ملین ڈالر کے قریب ہے اور وہ شاہ رخ خان کے بعد بالی ووڈ کے دوسرے امیر ترین اداکار ہیں۔ شاہ رخ خان کے اثاثوں کا تخمینہ 600 ملین ڈالر لگایا جا تا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 79 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے پہلے ہی وصیت کر رکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے دونوں بچوں کو جائیداد میں سے برابر کا حصہ ملے گا۔ ان کی وصیت کے مطابق ان کی بیٹی شویتا بچن نندا اور ابھیشک بچن کو فی کس 1500 کروڑ روپے ملیں گے۔ دوسری جانب بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی گزشتہ ماہ اچانک موت کے بعد سے ان کی قریبی دوست شہناز گل منظرِ عام سے غائب ہیں، ایسے میں یہ افواہیں اڑنا شروع ہوگئیں کہ وہ ممبئی کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر جا رہی ہیں۔ ان افواہوں کو تقویت ایک یوٹیوب ویڈیو سے ملی جس میں شہناز گل کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ممبئی چھوڑ کر جا رہی ہیں۔ فلمی رسالے سپاٹ بوائے کے مطابق شہناز گل کے ممبئی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، وہ اپنی نئی فلم “حونصلہ رکھ” کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ اگرچہ شہناز گل ابھی تک اپنے قریبی دوست سدھارتھ شکلا کی موت کا غم منا رہی ہیں لیکن انہوں نے آہستہ آہستہ اپنی سرگرمیاں بحال کرنا شروع کردی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*