“ایشوریا سے بریک اپ کے بعد خود پر کنٹرول نہیں رکھ پاتا اور ایک بار تو۔۔۔۔۔ بالآخر سلمان خان نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں خود سلمان خان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اداکارہ ایشوریا رائے سے بریک کے بعد وہ خود پر کنٹرول نہیں رکھ پاتے تھے البتہ وہ کسی اور کو نقصان نہیں پہنچاتے تھے اور خود کو ہی تکلیف دیتے تھے۔

 

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی اور بتایا کہ وہ محبت میں ناکامی کے بعد کافی وقت مشکل میں رہے ۔  تاہم ایک بار انہوں نے صرف نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔ بالی ووڈ کو ’’کھل نائیک‘‘، ’’رام لکھن‘‘، ’’سوداگر‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار سبھاش گھائی نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے وہ ایک شرمناک لمحہ تھا تاہم اگلی صبح جب میں اٹھا تو سلیم خان نے بہت مودبانہ انداز میں مجھے سے معافی مانگی اور پھر سلمان خان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر میرے گھر بھیجا جس نے مجھے معافی مانگی۔ بعد ازاں ہدایت کار سبھاش گھائی اور سلمان خان میں تعلقات بہتر ہوگئے تھے اور انہوں نے ’’یووراج‘‘ فلم بھی کی جس میں انیل کپور، بمن ارانی اور کترینہ کیف نے بھی کام کیا۔ دوسری جانب بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کرنے والے نار کو ٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر ”سمیر وانکھیڈے“ کی جانب سے سنگین انکشافات سامنے آ گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ان کا پیچھا کیا جارہا ہے۔ ان کی جا سو سی کی شکایت ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔سمیر وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر قبرستان جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرے پیچھے آرہا ہے، مجھے شک ہے کہ میری جا سو سی کی جارہی ہے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*