میں پڑھ رہی ہوں اداکارہ نہیں بننا چاہتی ۔۔ ان 3 مشہور اداکاروں کی بیٹیاں کیا کرتی ہیں جنہیں کوئی نہیں جانتا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جو اپنی مشہور اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ کئی سالوں سے ٹیلی وژن اسکرین پر جلوہ گر دکھائی دیتے رہے ہیں اور مداحوں سے اپنے لیے محبت سمیٹتے رہے۔

لیکن ان مشہور اداکاروں کے اہلخانہ بالخصوص بیٹے، بیٹیاں ٹی وی اسکرین پر بہت ہی کم دکھائی دیتے ہیں۔

آج ہم 3 مشہور پاکستانی اداکاروں کے بارے میں جانیں گے کہ جن کی بیٹیوں کو کسی نے نہیں دیکھا۔

1- راشد فاروقی

بیشک بیٹیاں خدا کی طرف سے عطا کر دہ والدین کے لیے حسین تحفہ ہوتی ہیں۔ بیٹیوں کی وجہ سے والدین کے چہروں پر الگ ہی مسکراہٹ جھلکتی ہے۔ پاکستانی شوبز کے جانے مانے سینئر اداکار راشد فاروقی بھی ایک بیٹی کے والد ہیں۔ آج تک ان کی بیٹی کو کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ راشد فاروقی اکثر ڈراموں میں منفی کردار نبھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایک بہت اچھے انسان اور ایک اچھے والد بھی ہیں۔

راشد فاروقی کی بیٹی کا نام بختاور راشد ہے۔ بختاور اداکار راشد فاروقی کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ ایک انٹریو میں بختاور راشد نے بتایا کہ ان کا اداکاری کرنے کا انہیں شوق نہیں ہے لیکن وہ بطور اسپورٹس پرسن پبلک فگر میں رہنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں پولو کی کھلاڑی بننا چاہتی ہوں، لیکن فی الحال میری پڑھائی چل رہی تو میں اسی پر دھیان دینا چاہتی ہوں۔

راشد فاروقی کی بیٹی بختاور کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنے ابو کے ہی ڈرامے دیکھنا پسند کرتی ہوں۔ راشد فاروقی نے اپنی بیٹی سے متعلق کہا کہ میری بیٹی مجھ پر بہت تنقید کرتی ہے کیونکہ جو مجھے اسکرپٹ ملتی ہے مجھے وہی کردار نبھانا ہوتا ہے جس پر میری بیٹی مجھے اچھے کردار نبھانے پر تجویز دیتی ہے۔

2- سلیم شیخ

پاکستانی شوبز صعنت کے ایک اور مقبول اداکاری سلیم شیخ جنہوں نے ایک کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔ لیکن آج کل وہ اسکرین پر کم ہی دکھائی دیتے ہیں بلکہ اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ تر وقت بیتاتے ہیں۔

سلیم شیخ تین بیٹیوں کے والد ہیں جن کے نام نشمیا، سیلینا اور انمتا ہیں۔ سلیم شیخ اپنی بیٹیوں سے انتہائی محبت کرتے ہیں اور ان کی تمام خواہشیں بھی پوری کرتے ہیں۔ ان کی بیٹیاں بھی فی الحال تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

3- میکال ذولفقار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہینڈسم اداکار میکال ذولفقار سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ اداکار دو بیٹیوں کے والد ہیں جن کے نام ایلینا اور رانیا ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ان کی بیٹیوں کے نہیں دیکھا ہوگا۔ نیچے دی گئی تصاویر ملاحظہ کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*