مریم کو بلا دو۔۔ عمر شریف کی اسپتال سے نئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو رُلا دیا

لوگوں کو ہنسانے والا، مشکل میں گھرے اور پریشان حال گھروں میں مسکراہٹ بکھیر کر انہیں کچھ لمحوں کے لیے غم بھلانے میں عمر شریف نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

لیکن کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کے مداح اس وقت افسردہ ہو گئے تھے، جب انہیں عمر شریف کی طبیعت کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں۔ مداح سمیت سوشل میڈیا صارفین عمر شریف کی ناساز طبیعت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے عمر شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ زیر نظر تصویر میں بھی عمر شریف کی ناک میں مصنوعی طور پر سانس دی جا رہی ہے جبکہ انہیں مزید دیگر آلات بھی لگائے گئے ہیں۔ع

عمر شریف کی یہ حالت دیکھ کر مداح سمیت ہر کوئی حیرت زدہ بھی ہے اور افسردہ بھی۔ جبکہ ہر کوئی کامیڈی کے بادشاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے پُر امید ہے اور دعا گو ہے، جبکہ ہم اپنے صارفین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

 

 

Sharing is caring!